پنجاب حکومت نے فنکاروں کیلئے آرٹسٹ خدمت کارڈ متعارف کرادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے فنکاروں کیلئے آرٹسٹ خدمت کارڈ متعارف کرادیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے فنکاروں کی خدمات کے عوض ان کی مدد کیلئے وظائف مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خدمت کارڈ متعارف کرایا ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
15 ہزار روپے سے کم کمانے والے فنکاروںکو وظائف دیئے جائیں گے ۔ وظائف کیلئے فنون لطیفہ کی 6 سے زائد اصناف کو شامل کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 25 سال سے زائد فن کی خدمت کرنے والے فنکاروں وظائف لینے کے اہل ہونگے اور مستحق فنکار باضابطہ طورپر درخواست دیں سکتے ہیں۔