شہری پر بندوق تاننے والا ڈولفن فورس اہلکار معطل ،ڈی ایس پی کو انکوئری کی ہدایت

شہری پر بندوق تاننے والا ڈولفن فورس اہلکار معطل ،ڈی ایس پی کو انکوئری کی ...
شہری پر بندوق تاننے والا ڈولفن فورس اہلکار معطل ،ڈی ایس پی کو انکوئری کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ایس پی مجاہد فیصل شہزاد نے شہری پر بندوق تاننے پر ڈولفن فورس کے اہلکار انضمام کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈولفن فورس کے اہلکار کی طرف سے شہری پر بنددق تاننے کا واقعہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر جمعرات کے روز پیش آیا تھا۔ بتا یا گیا ہے کہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر گاڑی کھڑی کرنے پر شہری دستگیر اور ڈولفن فورس کے اہلکار انضمام میں تلخ کلامی ہوئی۔ اسی دوران ڈولفن فورس کا اہلکار طیش میں آگیا اور شہری پر بندوق تان لی جبکہ د یگر اہلکاروں نے معاملہ رفع دفع کرادیا مگر واقعہ کا علم ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے ایس پی مجاہد کو ڈولفن اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ایس پی مجاہد فیصل شہزاد نے ابتدائی تحقیقات میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈولفن اہلکار انضمام کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس پی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی شہری پر بلاجوازبندوق تاننے اور بدتمیزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

لاہور -