خراب ساڑھی دینے پر ساڑھی شاپ بانوبازار کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر نوٹس

خراب ساڑھی دینے پر ساڑھی شاپ بانوبازار کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ ...
خراب ساڑھی دینے پر ساڑھی شاپ بانوبازار کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت نے خراب ساڑھی دینے اور تبدیل نہ کرکے دینے پر بانوبازار انارکلی کے دکاندار پرویز کو 29جولائی کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

عدالت میں گلبرگ کی فریدہ بی بی  صارف نے ساڑھی شاپ بانوبازار کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے دکان سے ایک ساڑھی چالیس ہزار کی خریدی۔ساڑھی اس نے ایک شادی پر پہننا تھی جیسے ساڑھی کو کاٹن سے نکالا اس کے موتی الگ ہونا شروع ہوگے اس نے فوری دکاندار سے رابطہ کیا اس کو ساڑھی خراب دینے کی شکایت کی بعد میں ساڑھی لے کر واپس کرنے دکان پر آئی تو دکاندار نے ساڑھی دیکھ کر اسے واپس کرنے سے انکار کردیا۔ دعوے میں کہا خراب ساڑھی خرید کر وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے یا ساڑھی واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دعوے کی سمات 29جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

لاہور -