بھتہ خوری کیس ، دو مجرموں کو 14سال قید ،2،2لاکھ روپے جرمانے اورجائیداد ضبطی کی سزا سنا دی گئی
لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 2مجرموں کو 14،14سال قید اور 2،2لاکھ جرمانے کی کی سزاکا حکم سنا دیا ہے جبکہ عدالت نے مجرموں کی جائیدادضبطی کا بھی حکم دیاہے۔نسداددہشت گردی کی عدالت کے جج عزیزاللہ کلو نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سیدمحمد انیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرموں کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں بھتہ خوری سے متعلق مقدمہ درج کیاگیاتھا،مجرموں نے مدعی ڈاکٹر احسن سے 10لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیااور انکار پر فائرنگ بھی کی،خوف و ہراس کا شکار ڈاکٹر احسن نے مجرموں کو 10لاکھ روپے بھتہ بھی اداکردیا،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر مجرمان شہبازاورالیاس کو14،14سال قید اور 2،2لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت نے مجرموں کی جائیدادضبطی کا بھی حکم دے دیاہے۔