لاہور: لیڈی کانسٹیبل کی ایمانداری، لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مالکن کو لوٹا دیا

لاہور: لیڈی کانسٹیبل کی ایمانداری، لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مالکن کو لوٹا دیا
لاہور: لیڈی کانسٹیبل کی ایمانداری، لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مالکن کو لوٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں سٹیٹ بنک کے باہر تعینات ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل نے اس وقت ایمانداری کی مثال قائم کر دی جب اس نے بنک میں پڑا ایک لاوارث بیگ اس کی مالکن کے حوالے کر دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق کانسٹیبل زارا محمودبنک میں اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھی کہ اس کو ایک لاوارث بیگ ملا جس میں 24لاکھ روپے تھے ۔کافی جدوجہد کے بعد اس نے یہ بیگ اس کی مالکن کے حوالے کر دیا ۔اس بیگ کو خالدہ نامی خاتون بھول گئی تھی۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اس ایمانداری پر کانسٹیبل زارا محمود کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ مشتاق سکھیرانے کہا کہ زارا محمود جیسی اہلکار محکمے کیلئے نیک نامی کا باعث ہیں پولیس کو ان پر فخر ہے۔

مزید :

لاہور -