لاہور، لبرٹی مارکیٹ میں آرڈر تاخیر سے دینے پر فائرنگ، ہوٹل ویٹر قتل، دکانداروں کا احتجاج، مارکیٹ بند

لاہور، لبرٹی مارکیٹ میں آرڈر تاخیر سے دینے پر فائرنگ، ہوٹل ویٹر قتل، ...
لاہور، لبرٹی مارکیٹ میں آرڈر تاخیر سے دینے پر فائرنگ، ہوٹل ویٹر قتل، دکانداروں کا احتجاج، مارکیٹ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گلبر گ کے علا قہ لبر ٹی ما ر کیٹ میں معمو لی تلخ کلا می پر ایک ہو ٹل کے ویٹر کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا گیا ملز ما ن فا ئر نگ کر تے ہو ئے فر ار ہو گئے۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق گلبر گ کے علا قہ لبر ٹی ما ر کیٹ میں واقع پراٹھا گلی میںکر اچی پر اٹھا رول پر دو نا معلو م افر اد آ ئے اور کھا نے کا آ رڈر دیا ۔کھا نے میں تا خیر ہو نے پر انہو ں نے ہو ٹل کے ویٹر 25سا لہ نو جو ان محمد سفیر سے تلخ کلا می شر وع کر دی جلد آرڈر نہ دینے پر انہو ں نے غصے میں آ کر فا ئر نگ کر کے سفیر کو قتل کر دیا اور مو قع سے فر ار ہو گئے۔ پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر ٹم کے لئے مر دہ خا نے بجھو ا دیا اور سفیر کے ورثا ءکو کشمیر گاﺅ ں میں اطلا ع کر دی ۔واقع کے بعد دکا ن داروں میں خو ف وہر اس پھیل گیا اور تمام مارکیٹ بند کر دی گئی دکانداروں نے گلبر گ پو لیس کے خلا ف احتجا ج کیا اور انہو ں نے کہا کہ چند گز کے فا صلے پر تھا نہ گلبرگ مو جو د ہے مگر پو لیس بہت تا خیرسے آ ئی جس کی وجہ سے ملز ما ن فر ار ہو گئے۔کچھ عینی شایدین کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک ہوٹل کی اوپر والی منزل پر بیٹھے تھے اور عورتوں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنا رہے تھے ان کو منع کیا گیا تو انہوں نے نیچے اترتے ہوئے ویٹر سفیر کو گولی ماردی ۔ملزمان ایک موٹر سائیکل ہونڈا 125پر سوار تھے ۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لینگے۔

مزید :

لاہور -