داروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

داروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والا دہشت گرد ...
داروغہ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی آئی اے پولیس نے مقابلہ کے بعد کالعدم تنظیم کے3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا میں سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مارا جس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کر دی گئی ۔ سی آئی اے پولیس کے ایس ایس پی عمر ورک نے بتایا ہے کہ اس مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن کی شناخت حفیظ عالم ، یاسر اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے ۔

وفاقی وزیر کے پرسنل سیکرٹری کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

ایس ایس پی عمر ورک نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور ان کے سر کی قیمت 15 سے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد حفیظ عالم لبرٹی چوک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث تھا جبکہ یاسر نے کانسٹیبل کو قتل کیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان سے پولیس نے کلاشنکوف اور ہینڈ گرنیڈ سمیت جدید اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے علاقہ کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔

مزید :

لاہور -