پنجاب بھر میں جلسے ، جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔جلسوں اور ریلیوں پر پابندی 11جون تک عائد کی گئی ہے۔عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی ہوگی۔
نائیجریا میں گردن توڑ بخار کی وباء، 4ماہ میں813افراد ہلاک ہوگئے: این سی ڈی سی
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی 11جون تک عائد کی گئی ہے۔
امریکہ نے پاکستان کیلئے وہ کام کر دیا کہ جو بہت پہلے کرنا چاہیے تھا ایسی چیز دے دی کہ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے
محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جلسے، جلوسوں اور کھیلوں کی فضائی کوریج پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی، جبکہ عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔