میدانوں میں کھڑے ہو کر آمروں کا مقابلہ کیا ، لوگوں کے قتل پرشہباز شریف کو قاتل اعلیٰ کہا:قمر زمان کائرہ

میدانوں میں کھڑے ہو کر آمروں کا مقابلہ کیا ، لوگوں کے قتل پرشہباز شریف کو ...
میدانوں میں کھڑے ہو کر آمروں کا مقابلہ کیا ، لوگوں کے قتل پرشہباز شریف کو قاتل اعلیٰ کہا:قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ میدانوں میں کھڑے ہو کر آمروں کا مقابلہ کیا ہے،ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے لوگ قتل کیے گئے جس پر ہم نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو قاتل اعلیٰ کہا تھا۔

صبا ءقمر اپنی بالی ووڈ فلم کی تشہیر کیلئے جلد بھارت آئیں گی :بھارتی میڈیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ نہیں ہیں جو معاہدہ کرکے محلوں میں جا کر بیٹھ جائیں، یہ تو چوری کھانے والے مجنوں ہیں۔آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہم نے ذوالفقار بھٹو کی قربانی دی،کبھی نواز شریف کا ساتھ نہیں دیااور جب معاملہ اسمبلیوں پر پہنچا تو ہم پارلیمان  کے  ساتھ کھڑے ہوئے۔ہم نے 4 سال قبل کہا تھاخان صاحب کا دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ درست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان پر 4 مئی کو اپنی تنظیمی میٹنگ رکھی ہے، وہاں ہم نے شوبازیوں کے ڈرامے قوم کے سامنے رکھنے ہیں۔

مزید :

لاہور -