پنجا ب اسمبلی :محمود الرشید نے 28 اراکین کے استعفے جمع کرا دیئے

پنجا ب اسمبلی :محمود الرشید نے 28 اراکین کے استعفے جمع کرا دیئے
پنجا ب اسمبلی :محمود الرشید نے 28 اراکین کے استعفے جمع کرا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے تحریک انصاف کے 30 میں سے 28اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق محمود الرشید تحریک انصاف کے 28 اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 30 ہے جبکہ استعفوں کی منظوری سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا صوابدیدی اختیار ہے اور وہ استعفوں کا جائزہ لےکر انھیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

مزید :

لاہور -