وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاتی امراءپہنچ گئے

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاتی امراءپہنچ گئے،سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات شروع ہو گئی، ملاقات میں نیب ریفرنسزاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا،نجی ٹی وی اے آر وای نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج صبح جاتی امراءبلایا تھا جس پروہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا پہنچ گئے ، ملاقات میں نیب کیسز ، این اے 120 کی انتخابی مہم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔