گوجرانوالہ کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو موت ،دوسرے کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں

گوجرانوالہ کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو موت ،دوسرے کو عمر قید ...
گوجرانوالہ کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو موت ،دوسرے کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبرIIکی جج بشریٰ زمان نے خلیفہ رحمت علی کے قتل کے جرم میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد مزمل حسین کو 2 بار سزائے موت اورمحمد عمیر کو2بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو 4،4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ناصر علی کے مطابق دونوں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ملزم محمد عمیر پرگوجرانوالہ کی دو امام بارگاہوں پر حملے کا مقدمہ بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ 

مزید :

لاہور -