کسٹم انٹیلی جنس ‘ لاہور آنیوالی3بسوں سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سامان کی بڑی کھیپ پکڑ لی
لاہور(آئی این پی) کسٹم انٹیلی جنس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاہور آنیوالی3بسوں سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سامان کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔بدھ کے روز کسٹم انٹیلی جنس نے ایک خفیہ اطلاع پر لاہور میں داخل ہونیوالے راستے بابو صابو پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے آنیوالی 3بسوں کو روک کر انکی تلاشی لی تو ان میں سے کروڑ روپے مالیت کے آئیل ‘مہنگائی گاڑیوں کے آٹو پارٹس ‘کپڑے کے علاوہ مختلف الیکٹرونکس اشیاء کی بہت بڑی کھیپ کو پکڑ لیا جبکہ بسوں کے عملے سمیت دیگر افراد کو بھی حراست میں لیکرانکے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کرد ی ہے ۔