چودھری نثار کے ساتھ انکے گروپ کے ایم این ایزنے بھی استعفے دئیے تو ن لیگ حکومت بڑا دھچکا برداشت نہیں کرپائے گی

چودھری نثار کے ساتھ انکے گروپ کے ایم این ایزنے بھی استعفے دئیے تو ن لیگ حکومت ...
چودھری نثار کے ساتھ انکے گروپ کے ایم این ایزنے بھی استعفے دئیے تو ن لیگ حکومت بڑا دھچکا برداشت نہیں کرپائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ش ن چ) وزیر داخلہ چودھری نثار احمد نے پریس کانفرنس میں پانامہ فیصلہ آنے کے بعد وزارت اور ایم این اے شپ سے استعفٰی دینے کا اعلان کردیا ہے ۔انتہائی اہم ذرائع کے مطابق وہ اکیلے ایم این اے شپ سے استعفٰی نہیں دیں گے بلکہ ان سے گہرے مراسم رکھنے والے چودھری نثار گروپ کے مبینہ 10اراکین قومی اسمبلی بھی استعفے دے سکتے ہیں جس سے میاں نواز شریف کی حکومت کو ہر دو صورت میں جھٹکا لگے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ جانے کے بعد ن لیگ کے اندر سے متبادل وزیراعظم منتخب کیا جانے کی صورت میں بھی حکومت اکثریت کھوسکتی ہے جبکہ میاں نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کے باوجود انہیں اپنی اکثریت حاصل کرنے کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا ۔

مزید :

لاہور -