سیکرٹری اطلاعات پنجاب جہانگیر انور کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )قائم مقام سیکرٹری اطلاعات پنجاب جہانگیر انور کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس شاہد وحید نے شہری عمران علی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ قائم مقام سیکرٹری اطلاعات پنجاب کے پاس ڈی جی پر آرکا اضافی چارج بھی ہے، جون 2016ءکو جہانگیر انور کو ایڈیشنل ڈی جی پی آر تعینات کیا گیا اور اس کے فورا بعد ہی جہانگیر انور کو سیکرٹری اطلاعات پنجاب کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا گیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی سرکاری افسر کو طویل عرصے تک ایڈیشنل چارج نہیں دیا جا سکتا ،جہانگیر انور کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات پنجاب کے عہدے سے ہٹایا جائے، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔