لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6جج صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے ۔

ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا:ڈونلڈ ٹرمپ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ان سے حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس شاہد مبین، مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم، مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری، مسٹرجسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔ فاضل جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی جس میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہدحمید ڈار، مسٹر جسٹس سے محمد کاظم رضا شمسی، مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی، مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس عاطر محمود، مسٹر جسٹس شاہد حسن بلال، مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ ، مسٹر جسٹس شاہد کرےم، مسٹر جسٹس مرزا وقاص ر ؤف، مسٹر جسٹس شاہد مبین اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر  سمیت وفاقی و صوبائی لاءافسران، سینئر وکلا ، عدالت عالیہ کے افسران اور مستقل ہونے والے فاضل جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے فاضل جج صاحبان کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار بہاولپور بنچ کا دورہ کیا اور بار کے نئے ڈیزائن پر استوار اور تزئین وآرائش سے آراستہ جسٹس محمد اکبر لائبریری ہال کا افتتاح بھی کیا کیا۔

مزید :

لاہور -