روحی بانو پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد ملزم خرم شہزاد گرفتار

روحی بانو پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد ملزم خرم شہزاد گرفتار
روحی بانو پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد ملزم خرم شہزاد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پر تشدد کے الزام میں پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ روحی بانو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں ۔ پولیس نے روحی بانو کی درخواست پر تھانہ گلبرگ میں ملزم خرم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ماڈل ٹاﺅن کے مطابق خرم شہزاد کو روحی بانو پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

لاہور -