دمام بیں بحری جہاز پر پاکستانی عملہ 4ماہ سے بغیر تنخواہ محصور

دمام بیں بحری جہاز پر پاکستانی عملہ 4ماہ سے بغیر تنخواہ محصور
دمام بیں بحری جہاز پر پاکستانی عملہ 4ماہ سے بغیر تنخواہ محصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر دمام کی بندرگاہ پر لنگر انداز پاکستانی بحری جہاز کا عملہ چار ماہ سے بغیر تنخواہ جہاز پر محصورہے جبکہ عملہ کے اہل خانہ کراچی میں موجود اینٹ کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔ اریبین میرین نامی شپنگ ایجنٹ کمپنی نے 40سے زائد پاکستانی جہازرانوں کی خدمات مکہ مدینہ 43نامی بحری جہاز کے لئے 9ماہ کے کنٹریکٹ پر دسمبر2014میں حاصل کیں جبکہ جہاز کے عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے بعد شپنگ کمپنی کی طرف سے جہاز رانوں کو تنخواہ کی فراہمی معطل ہے۔
بحری جہاز مکہ مدینہ 43کے ملازمین نے ’’مقامی اخبار‘‘ سے فون پر بتایا کہ بحری جہاز انتہائی نا مساعد حالات میں بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ جہاز پر بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاز ران سخت گرمی میں اپنے فراض انجام دے رہے ہیں لیکن گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے عملہ بد دلی کا شکار ہے۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود انہیں اپنے وطن واپس آنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمیں تو انہوں نے محصور کرکے رکھا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست ہے کہ متعلقہ شپنگ ایجنٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور عملے کو با حفاظت پاکستان لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

لاہور -