نواز شریف نے خاندان سمیت 500ارب بیرون ملک منتقل کیا،گریڈ19 ،20کے افسروزیراعظم کاکیااحتساب کریں گے؟:اعتزازاحسن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان 500ارب لے کر ملک سے باہر گیا، گریڈ19اور20کے افسروزیراعظم کاکیااحتساب کریں گے؟
تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورنج ٹرین پرڈھائی سوارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ اس رقم سے شوکت خانم جیسے5 اسپتال بنائے جاسکتے تھے ،دوسری جانب سکولوں میں نہ استاد نہ نلکا اور نہ ہی ٹیچر ہے،پاکستان میں اسکولوں کی جوحالت ہے و ہ دنیاکے کسی ملک میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ میری توکوئی جائیداد ہی نہیں اور ان کابھائی کہتاہے یہ جائیدادیں ہیں ہی مریم کی ہیں۔شریف خاندان کہتا ہے کہ کہتے ہیں کہ قطرمیں میاں محمدشریف نے کاروبارکیاجبکہ میاں محمدشریف مرحوم ایک مرتبہ بھی قطرنہیں گئے تھے۔ نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے،19 گریڈ کا افسروزیراعظم کا احتساب کیا کرے گا؟،یہی نہیں شریف خاندان کی تمام ملز طلسماتی ہیں اور بچے دیتی ہیں کیونکہ ان کی ایک مل سے4ملیں نکلتی ہیں۔