عمران خان ، طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا شروع کردیتے ہیں،پہلے بھی ناکام رہے اب بھی ہوں گے: رانا ثنا اللہ

عمران خان ، طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا شروع کردیتے ...
عمران خان ، طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا شروع کردیتے ہیں،پہلے بھی ناکام رہے اب بھی ہوں گے: رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا شروع کردیتے ہیں، ابھی تک پہلے دھرنے کا بھی مقصد نہیں بتا سکے اور پھر نئے کی بات کی جارہی ہے ،دہشت گردی سے متعلق معاملات پر مکمل فوکس موجود ہے اور اس حوالے سے موثر کام ہو رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو بات الطاف حسین نے کی وہ انتہائی ناقابل برداشت ہے ،پاکستان میں بسنے والے کسی بھی فرد کو خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ، تاہم جو رہنما یا ورکر ان سے علیحدہ رہ کر سیاست کرنا چاہتا ہے انہیں موقع ملناچاہیے ۔

ایم کیوایم کی متحدہ کے بانی سے تعلق یا لاتعلقی 10 دن میں سامنے آجائے گی :سیدخورشید شاہ

انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں یہ تو بتائیں احتجاج کا کیا جواز ہے ، دونوں ابھی تک پہلے دھرنے کا مقصد نہیں بتا سکے اور پھر نئے دھرنے کی بات کی جارہی ہے ،عمران خان اور طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا شروع کر دیتے ہیں ، انہیں پہلے بھی ناکامی ہوئی تھی اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہے ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر مکمل فوکس موجود ہے اس میں رینجرز، عسکری لا ء اینڈ فورسز، سول اور دیگر فورسز موجود ہیں جبکہ بہت موثر کام ہو رہا ہے۔

مزید :

لاہور -