عمران خان سیاست میں جھوٹ ، بدتہذیبی کے بانی ،پنجاب کی ترقی سے انہیں اپناسیاسی کیرئیر تباہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

عمران خان سیاست میں جھوٹ ، بدتہذیبی کے بانی ،پنجاب کی ترقی سے انہیں ...
عمران خان سیاست میں جھوٹ ، بدتہذیبی کے بانی ،پنجاب کی ترقی سے انہیں اپناسیاسی کیرئیر تباہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کو سیاست میں جھوٹ اور بدتہذیبی کا بانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دراصل پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اپناسیاسی کیرئیر تباہ ہونے سے خوفز دہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق بنایا گیاہے۔ عمران خان کے جھوٹے ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ پنجاب کا بجٹ آن لائن موجود ہے، وہ صوبائی بجٹ کے بارے میں جھوٹ سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی کی قیادت دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے خود کچھ کر کے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں جب بھی سیاست میں جھوٹ اور بد تہذیبی کا ذکر ہوگا تو عمران خان کا نام اس کے بانی کے طور پر لیا جائے گا ۔

نواز شریف ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے،اندرون لاہور میں ایم کیو ایم کی طرز پر ن لیگ کے ونگز ہیں، رینجرز کا آپریشن کیا جائے:عمران خان

مزید :

لاہور -