جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  1. لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

    نیو نیوز کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے 45ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ان سے حلف لیا ۔

  2. حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف اور دیگر ججز صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔