آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔
ذرائع اکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یہ دوہ انتہائی نجی نوعیت کا ہے جو آج شام اختتام پذیر ہوجائے گا جس کے بعد آرمی چیف واپس راولپنڈی چلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں آرمی چیف کے رشتہ دار اقامت پذیر ہیں جن سے ملنے کیلئے وہ یہاں ایک دن کیلئے رک رہے ہیں۔واضح رہے کہ آرمی چیف آج ہی کراچی سے واپس آئے ہیں ۔ انہوں ن کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاسوں میں شرکت کی تھی۔