پنجاب پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کافیصلہ، 23 ڈی ایس پیز کو ایس پی بنانے کی تیاری

پنجاب پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کافیصلہ، 23 ڈی ایس پیز کو ایس پی بنانے ...
پنجاب پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کافیصلہ، 23 ڈی ایس پیز کو ایس پی بنانے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں پولیس افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو بھی ترقیاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈی ایس پی عہدے کے افسران کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ اس فہرست میں شامل 23 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی۔ یہ ترقیاں او ایس ڈی بنائے جانے والوں کی کمی پوری کرنے کیلئے دی جا رہی ہیں۔

مزید :

لاہور -