ساندہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
لاہور ( این این آئی) ساندہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10 کروڑ کی ہیروئن برآمد کر لی۔بتایا گیا ہے کہ ساندہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خود بھی منشیات استعمال کرتے ہیں۔ انکی نشاندہی پر ساندہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 10 کروڑ مالیت کی خالص 10 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔ ہیروئن سپلائی کرنے والا ڈیلر فیصل فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیا۔