وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی گلبرگ میں لیگی رہنما چوہدری احمد سعید کی رہائش گاہ آمد ،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی گلبرگ میں لیگی رہنما چوہدری احمد سعید کی ...
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی گلبرگ میں لیگی رہنما چوہدری احمد سعید کی رہائش گاہ آمد ،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری احمد سعید کی رہائشگاہ پہنچے۔ انہوں نے چوہدری احمد سعید کی والدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور میں لیگی رہنما چوہدری احمد سعید کی گلبرگ میں واقع رہائشگاہ پہنچے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری احمد سعید ، سابق وزیر دفاع  اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری احمد مختار  اور چوہدری احمد جاوید   سے ان کی والدہ کے انتقال پر غمزدہ اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چوہدری احمد سعید  ،چوہدری احمد مختار کی والدہ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، وہ غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےچوہدری احمد سعید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر مجھے دلی صدمہ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعظم کی لاہور میں موومنٹ کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جبکہ گلبر گ میں کئی جگہوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو آ رہی ہیؓں ۔

مزید :

لاہور -