فیکٹری ایریا میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وارکر کے قتل کردیاگیا

فیکٹری ایریا میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وارکر ...
فیکٹری ایریا میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وارکر کے قتل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی )فیکٹری ایریا کے علا قہ میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا،پولیس نے مقتولہ کے سسراوردیورکوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔

بتایاگیاہے کہ فیکٹری ایریاکے علاقے میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں30 سالہ خاتون فرزانہ کواس کے سسر میاں خان اوردیورجبران نے چھریوں کے پے درپے وارکرکے بیدردی سے قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی اور موقع واردات سے ملزموں کو گرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ فرزانہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی جبکہ اس کا شوہر رکشہ ڈرائیورہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فرزانہ کو بد چلنی کے شبہ میں قتل کیا۔

مزید :

لاہور -