شیراکوٹ بند روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، 10مسافر زخمی

شیراکوٹ بند روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، 10مسافر زخمی
شیراکوٹ بند روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، 10مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیراکوٹ بند روڈ پر ٹرک اور بس میں تصادم سے 10مسافر زخمی ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق شیراکوٹ بند روڈ پر تیز رفتار ٹرک مسافر بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے جنہیں میو اور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس مردان سے لاہور آرہی تھی تاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔