پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی کشیدگی ہاسٹلز تک پہنچ گئی، ایک گروہ نے مخالف گروپ کے 3 کمروں کو آگ لگادی

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی کشیدگی ہاسٹلز تک پہنچ گئی، ایک گروہ نے ...
پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی کشیدگی ہاسٹلز تک پہنچ گئی، ایک گروہ نے مخالف گروپ کے 3 کمروں کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ہاسٹل نمبر 1میں کمرے خالی نہ کرنے پر طلبہ کو زدوکوب کرنے کے بعد ان کے کمروں کو جلا دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تاہم تینوں کمرے ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر موجود ہیں جس کی وجہ سے بیک وقت تینوں کمروں میں شارٹ سرکٹ ہونا بظاہر نا ممکن نظر آتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ تنظیموں کی تقریبات پر پابندی عائد کری
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں کچھ روز پہلے ہونے والے طلبہ تنظیموں کے تصادم کے بعد پیدا ہونے والے تناﺅ میں تاحال کوئی کمی نہیں آ سکی جبکہ پولیس و انتظامیہ طلبہ تنظیموں کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ نے پنجاب یونیورستی کے قائداعظم ہاسٹل نمبر 1 میں خلیل الرحما ن، تنویر اور بابر نامی طلبہ کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کمروں کو آگ لگادی ، تینوں طلبہ کمرہ نمبر 245، 220 اور 250 کے رہائشی تھے۔ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریش کے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 8کے کمرہ نمبر81میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی جس سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور طلبہ کے زیر استعمال کپڑے بھی چوری ہوئے۔


اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان تیمور خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں لسانی گروہ کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان یونیورسٹی کی بجائے مخصوص گروپ کی ترجمانی میں مصروف ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان حقائق کو مسخ نہ کریں۔دوسری جانب پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کسی نمائندے کا اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

مزید :

لاہور -