سپریم کورٹ کے جج پر حملہ ‘ پیر حسان اور 5مریدوں کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ
لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد بشیر نے سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی پر حملے کے الزام میں عیدگاہ شریف راولپنڈی کی روحانی شخصیت پیر حسان الرحمان اور 5 مریدین کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حو اے کر دیا، گزشتہ رات سپریم کورٹ کے جسٹس سردار مسعود خان فیملی کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ سکھیکی ریسٹ ایریا چونترہ کے قریب لینڈ کروزر اور گاڑی میں سوار پیر حسان حسیب الرحمن اور مریدین نے انکا راستہ روکے رکھا، اہلخانہ کو دہشت زدہ کیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا، بعدازاں تھانہ کا لیکی منڈی نے موٹروے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے ملزمان سے اسلحہ کی برآمد گی کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پراسکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل کر لی۔ دریں اثنا پیر حسان حسیب الرحمان کے سینکڑوں مرید کا لیکی منڈی پہنچ گئے اور پیشی کے دوران عدالت کے باہر موجود رہے۔