جاتی عمرہ میں نواز شریف اور ملک ریاض کی ملاقات

جاتی عمرہ میں نواز شریف اور ملک ریاض کی ملاقات
جاتی عمرہ میں نواز شریف اور ملک ریاض کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض سے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں جاتی عمرہ جا کر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ریفرنسز پر گفتگو سمیت مختلف موضوع زیر بحث آئے ۔اس موقع پر اداروں سے محاذ آرائی نہ کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔شہباز شریف اور نواز شریف کی ون آن ون ملاقات کے بعد بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ملک ریاض نے شریف برادران سے ملاقات کے دوران کلثوم نواز کی تیمارداری کی اور ان کی بیماری سے متعلق معلومات حاصل کیں، ملک ریاض نے کلثوم نوازکیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
مزید خبریں :خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں :نعیم الحق

یادرہے کہ بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض حسین پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں اور اب جاتی عمراہ میں ان کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد کہاجارہاہے کہ وہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرسکتے ہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے زرداری سے رابطوں کی کوشش کی لیکن سابق صدر نے مفاہمت کرنے سے انکار کردیاتھا۔

مزید :

لاہور -