ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو نشان عبر ت بنایا جائے، وزیر اعظم نواز شریف مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں:اعجاز چوہدری

ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو نشان عبر ت بنایا جائے، وزیر اعظم نواز شریف ...
ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو نشان عبر ت بنایا جائے، وزیر اعظم نواز شریف مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں:اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈان لیکس تحققاتی رپورٹ کے نوٹی فکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد کر نے کی بھر پور حمایت کر تی ہے ،ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو نشان عبر ت بنایا جائے، چند لوگوں کو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے،نواز شریف ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں ، حکومتی وزارء مسلسل افواج پاکستان کی اصولی موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو عبر ت کا نشا ن بنا یاجائے، نواز شریف اور ( ن لیگ ) کے در باری ملک وقوم سے مخلص نہیں ہے اور یہ مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ڈان لیکس میں ملو ث در بار یو ں کو فوری گرفتار کر کے آر ئیکل 6 کے تحت ان کیخلا ف کارروائی عمل میں لا ئی جائے ، اس میں کو ئی شک نہیں ہے کہ ن لیگ کے درباری ملکی سلامتی کیخلا ف ساز شیں کر تے رہے ہیں،تحریک انصاف ملکی سا لمیت اور خودمختاری پر انچ نہیں آنے دے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ، عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف غریبوں کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن اور  اپنے ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں بھارت سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سبزیوں سمیت دیگر اشیاء منگوائی جا رہی ہے جو کہ پاکستانی کسان کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، ہسپتالوں  کی حالت انتہائی خراب اور غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، نواز شریف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،حکمرانوں کے تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

مزید :

لاہور -