سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے ایک نئی درخواست دائر

 سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے ایک نئی ...
 سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے ایک نئی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست خدائی خدمت گار نامی تنظیم کی جانب سے محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے.

سنیل گرور اور کپل شرما کی لڑائی ،گرور نے مشہور بھارتی شو کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ،کون سی اداکارہ ان کی جگہ سنبھالے گی ؟ایسا نام سامنے آ گیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

درخواست میں وزیراعظم پرنسپل سیکرٹری اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بارے میں رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ، درخواستگزار کے مطابق جسٹس باقر نجفی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق حقائق رپورٹ میں بیان کیے اس لیے اس رپورٹ کو منظر عام پر لایا جانا ضروری ہے تاکہ عوام کو سانحہ کے بارے میں اصل حقائق معلوم ہوں ۔

مزید :

لاہور -