لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے کو ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے لیے اراضی ایکوائر کرنے سے روک دیا
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے ۔
ججز دباﺅ میں نہیں آتے، اداروں کی مضبوطی سے ملک مستحکم ہوتا ہے: چیف جسٹس آف پاکستان
جسٹس امین الدین خان نے یہ عبوری حکم امتناعی محمد ریاض سمیت دیگر کی درخواستوں پر جاری کیا جن میں ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواستوں میں کہا گیا کہ مین بلیوارڈ جیل روڈ سے موٹر وے 2 تک ایکسپریس وے کے لیے زمین ایکوائر کی جارہی ہے درخواست گزاروں کے مطابق ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے ماسٹر پلان 2021 کا حصہ نہیں ہے. درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ حکومت منصوبے کے لیے دکانیں اور رہائشیں غیر قانونی طور پر اونے پونے داموں خریدنے کیلئے دباو ¿ ڈال رہی درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ ایل ڈی اے کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکا جائے. درخواستوں پر آئندہ سماعت 11 اپریل کو ہو گی۔