ترک اسکولز کے اساتذہ کو ملک بدر نہیں کیا جا ئے، حکومت نے ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروا دی

ترک اسکولز کے اساتذہ کو ملک بدر نہیں کیا جا ئے، حکومت نے ہائیکورٹ کو یقین ...
ترک اسکولز کے اساتذہ کو ملک بدر نہیں کیا جا ئے، حکومت نے ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں ترک اسکولز کے اساتذہ کو ملک بدر نہیں کیا جا ئے، جس کے بعد ترک اساتذہ کی ممکنہ ملک بدری کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی۔

پاک بحریہ ایس ایس جی کے 50سال مکمل ہونے پرگولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ،نیول چیف کا افسروں اور جوانوں سے خطاب

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ترک سکولوں کے اساتذہ اور بچوں کی پاکستان بدری کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزاروں نے اپنے ممکنہ ملک بدری کو چیلنج کیا۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان نے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کی یقینی دہانی کرائی. اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے بتایا کہ ترک اساتذہ نے اقوام متحدہ میں پناہ گزین ہونے کی درخواست دیدی ہے اور اقوام متحدہ کے فیصلے تک ترک اساتذہ اور بچوں کو پاکستان سے نہیں نکالا جائے گا، اٹارنی جنرل پاکستان نے یہ بھی بتایا کہ کہ رواں سال 26 نومبر تک ترک اساتذہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے بیان کی روشنی میں ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -