حمزہ شہباز اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کرنے لگے تو بجلی چلی گئی
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے زیر اہتمام ہونیوالی یوم تکبیر کی تقریب میں جب مہمان خصوصی حمزہ شہباز شریف تقریر کرنے آئے اور اپنی حکومت کی دو سالہ کارکردگی بیان کرنے لگے تو اچانک ہال کی بجلی چلی گئی تاہم کچھ دیر بعد اسے متبادل ذریعے سے بحال کردیا گیا، ایوان اقبال میں کارکنوں کی ہلڑ بازی کے باعث تقریب سخت بدنظمی کا شکار رہی، ایک متوالا کیک پر جھپٹا اور ہڑا ٹکڑا لے کر ہال میں ہی پیٹ پوجا شروع کردی۔