پاک چین اقتصادی راہداری:بلوچستان کے 10،پنجاب کے3،کے پی کے اورشمالی علاقوں کے 2،2شہر مستفید ہوں گے
لاہور (صبغت اللہ چودھری) دوسری آل پارٹیز کانفرنس میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے جس روٹ (مغربی روٹ) کی منظوری دی گئی ہے اُس کا کل فاصلہ2653 کلو میٹر ہے اور یہ گوادر سے خنجراب تک سترہ شہروں سے گزرے گا ، اس روٹ کے مطابق گوادر سے جو شاہراہ چلے گی وہ بلوچستان کے شہروں تربت، پنجگور، بسیما، سراب، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سے گزرے گی، پھر خیبرپختونخوا میں داخل ہو کر ڈیرہ اسماعیل خان جائے گی، وہاں سے پنجاب کے شہروں میانوالی، بھکر اور حسن ابدال جائے گی۔ حسن ابدال سے پھر خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد جائے گی اور پھر گلگت سے گزر کر خنجراب پہنچے گی جہاں سے آگے چین کا علاقہ شروع ہو جاتا ہے، خنجراب سے کاشغر تک کا روٹ چین مکمل کرے گا۔