توہین عدالت کی درخواست پروفاقی سیکرٹری قانون کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پروفاقی سیکرٹری قانون کو نوٹس
توہین عدالت کی درخواست پروفاقی سیکرٹری قانون کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں وفاقی سیکرٹری قانون سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب مانگ لیا ہے۔

سابق سیشن جج کو گیس کنکشن نہ دینے پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب

جسٹس عائشہ اے ملک نے سلیم اقبال سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیکرٹری قانون کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اعلیٰ عدالت نے خصوصی عدالتوں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کاحکم دیا تھا لیکن عدالتی احکامات کو نظر انداز کر کے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاہے، درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترداف ہے ،اس لئے سیکرٹری قانون کے خلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -