چین سے منگوایا جانے والا دوسرا انجن بھی حادثے کا شکار ہو گیا ،عوامی حلقوں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) رائے ونڈ ٹرین حادثہ کا شکار ہونےوالا چین سے منگوایا گیا ریلوے کا دوسراانجن تھا ،اس سے قبل کروڑوں روپے مالیت کا ایک انجن سکھر ڈویژن میں بھی حادثے کا شکار ہو چکاہے،نجی ٹی وی کے مطابق رائے ونڈ ٹرین حادثہ میں تباہ ہونےوالا ریلوئے انجن چین سے منگوائے گئے ریلوئے انجنوں کی کھیپ کا دوسرا انجن ہے جس میں جد ید سہولیات موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ریلوئے انجن میں یو ایس بی لگانے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے جس سے ڈرائیور اور فائر مین استفادہ حاصل کرنے کےلئے موسیقی سنتے رہتے ہیں۔یو ایس بی کی سہولت سے ڈرائیور اور فائر مین کی توجہ بٹی رہتی ہے جس سے بھی حادثات کی شرح بڑھی ہے ۔دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائے جانے والے ریلوے انجن کے معیار کو چیک کرنے کا کوئی پیمانہ بظاہر نظر نہیں آتا کمیشن مافیا ریلوے انجن کی خریداری میں بھی حاوی نظر آتا ہے ،غیر جانبدار حلقوں نے ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیق کے بعد عوام کو اگاہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے۔