سلمان تاثیر کے قاتل کے جیل اہلکار کو برطانوی قیدی کے قتل پر اکسانے کا انکشاف

سلمان تاثیر کے قاتل کے جیل اہلکار کو برطانوی قیدی کے قتل پر اکسانے کا انکشاف
سلمان تاثیر کے قاتل کے جیل اہلکار کو برطانوی قیدی کے قتل پر اکسانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانےوالے برطانوی شہری محمد اصغر پر فائرنگ کرنے والے گارڈ کو ممتاز قادری کی جانب سے حملے کیلئے اکسائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد یوسف دو ہفتوں سے زائد عرصے کیلئے جیل میں ممتاز قادری کی حفاظت پر تعینات رہا،دوران تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ وہ ممتاز قادری سے مذہبی درس لیتا رہا۔ 4 رکنی کمیٹی کی ابتدائی تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ یوسف کے علاوہ 2 مزید جیل خانہ جات کے افسر بھی ممتاز قادری سے درس لیتے رہے جنہیں توہین رسالت کے مجرم کو قتل کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیل حکام ممتاز قادری سے جیل میں خصوصی برتاﺅ برتتے ہیں اور ایک قیدی کے مطابق جیل خانہ جات کے افسران اسے عزت دیتے ہیں اور اس پر چلاتے تک نہیں ہیں ۔ ایک اورقیدی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کیلئے ایک گارڈ کو قتل سے ایک ماہ قبل خصوصی تعلیمات دی گئی تھیں۔

مزید :

لاہور -