لو میرج کرنے والی لڑکی نے عدالت میں ماں کا ہاتھ جھٹک دیا ،شوہر کے ساتھ روانہ

لو میرج کرنے والی لڑکی نے عدالت میں ماں کا ہاتھ جھٹک دیا ،شوہر کے ساتھ روانہ
لو میرج کرنے والی لڑکی نے عدالت میں ماں کا ہاتھ جھٹک دیا ،شوہر کے ساتھ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والی لڑکی کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس کی حفاظت میں شوہرکے ساتھ بھجوا دیاہے۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں لڑکی سمبل کی والدہ حمیداں بی بی نے بیٹی کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی بیٹی سمبل کو افضال احمد نے اغوا ءکررکھا ہے اوراسے اپنے گھر میں زبردستی رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ لڑکی کو برآمد کرکے اس کے ساتھ بھجوایا جائے۔

عدالتی حکم پرگوجرپورہ پولیس نے لڑکی عدالت میں پیش کیاجہاں سمبل نے عدالت میںوالدہ کا ہاتھ جھٹک دیا اوربیان دیا کہ اس نے اپنی پسندسے افضال کے ساتھ شادی کی ہے اوروہ اپنی مرضی کے ساتھ افضال کے ساتھ رہائش پذیر ہے ،اسے کسی نے اغوا ءنہیں کیا ،اس کی والدہ کا یہ الزام غلط ہے کہ اسے اغوا کیا گیا۔عدالت میں لڑکی کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ سمبل کو سیکورٹی فراہم کی جائے کیونکہ اس کے گھروالے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں ،عدالتی حکم پر پولیس نے جوڑے کوحفاظتی تحویل میں لے کر سیشن کورٹ سے روانہ کیا۔

مزید :

لاہور -