حافظ سعید کی نظر بندی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ

حافظ سعید کی نظر بندی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ
حافظ سعید کی نظر بندی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک )جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ سعید سمیت دیگر عہدیداروں کی نظر بندی میں مزید تین ماہ توسیع کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا، نظر بند ی سے متعلق آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کئے جانیکا امکان ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے پہلے بھی نوٹیفکیشن جاری کیاتھااب بھی جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا۔

”نوازشریف کی گرفتاری کے وقت انکی اہلیہ بھی سڑکوں پر نکلی تھیں“، پی ٹی آئی خواتین سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر عمران خان کا ردعمل

روزنامہ دنیا کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناہے کہ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید سمیت دیگر عہدیدار وں عبداللہ، ظفر اقبال، عبدالرحمن اور کاشف نیاز کی نظر بندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جائے گی اور اس حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسروں نے شرکت کی، وفاقی وزارت داخلہ میں بھی اس حوالے سے اہم اجلا س ہوا اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو بریفنگ دی گئی ۔

بعدازاں وفاق و پنجاب کا مشترکہ اہم اجلاس ہوا جس میں نظر بندی اور گھروں کو سب جیل قرار دینے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔

مزید :

لاہور -