پولیس کی بھاری نفری کا پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس ہاسٹلز میں سرچ این سویپ آپریشن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بھاری نفری نے پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس ہاسٹلز میں سرچ این سویپ آپریشن کیا ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ، ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن، 4تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت ڈیڑھ سو پولیس ااہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا اس موقع پرپولیس کے ہمراہ یونیورسٹی انتظامیہ بھی موجود تھی ان ٹیموں نے ہاسٹلز میں 450گھروں کی تلاشی لی وہاں مقیم طلبہ کی بائیومیٹرک مشین کے ذریعے کوائف چیک کئے گئے ۔ پولیس نے 10طلبہ کو اپنی حراست میں لے لیا بعدازاں ان کی شناخت ہونے پر چھوڑ دیا گیا .پولیس کے مطابق یہ آپریشن کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبا کے علاوہ تو کوئی غیر قانونی طور پر موجود نہیں۔