جمہوریت کیخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہیں ، ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہو جائیگی:وزیر اعظم نواز شریف

جمہوریت کیخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہیں ، ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہو ...
جمہوریت کیخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہیں ، ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہو جائیگی:وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ چند ہزار لوگوں کے دھرنے سے کروڑوں لوگوں کی مینڈیٹ والی پارٹی کو گھر نہیں بھیجا جا سکتا، ہیجانی کیفیت چند رو ز میں ختم ہوجائے گی ، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ یہ خالی کرسیوں کا سمندر ہے،دھرنے  کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہاہے  ۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں کے آئینی مطالبات مان لیے گئے ہیں،جمہوریت کے خلاف اقدامات برداشت نہیں کریں گے،یہ ایک ہیجانی کیفیت ہے جو چند روز میں ختم ہو جائےگی اور سب چیزیں جلد قوم کے سامنے آجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جب وہ عمران خان صاحب سے ملے تو سب باتیں کھل کر ہوئیں لیکن سمجھ نہیں آئی کہ ایک دم کیا ہوگیا ، لگتا ہے طاہر القادری اور عمران خان کو ایک ہی رات دھاندلی کا خواب آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے پاکستان کی ترقی کو بے پناہ نقصان پہنچایا، پہلے مالدیپ اورپھر سری لنکا کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ، اب چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،کمیشن کے لیے سپریم کورٹ کو درخواست دے دی ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسے مطالبات کیے جارہے ہیں جو اُن کے  اختیار میں ہی نہیں  ،جو مطالبات ماننے والے تھے، وہ مان لیے گئے ، حکومت کو ڈیڑھ کروڑ ووٹرز نے ووٹ دیا ،کروڑوں ووٹرز کے مینڈیٹ والی جماعت کو گھر جانے کا کہا جارہاہے، قومی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق جمہوریت کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،دھرنوں نے قوم کی خوشحالی کے سفرمیں خلل ڈالا ہے اور پاکستان کی ترقی کو نقصان ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو مطالبات پیش کیے وہ ہماری پارٹی کا منشور ہیں ،اگر تحریک انصاف مطالبہ نہ بھی کرتی تو یہ اصلاحات ضرور کرنا تھیں۔

مزید :

لاہور -Headlines -