عمران خان اور طاہر القادری ”را“ کے ایجنٹ ہیں : عابد شیر علی

عمران خان اور طاہر القادری ”را“ کے ایجنٹ ہیں : عابد شیر علی
عمران خان اور طاہر القادری ”را“ کے ایجنٹ ہیں : عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان دونوں ”را“ کے ایجنٹ ہیں ۔

نجی ٹی وی ابتک کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری مین نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو لاہوریے کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں ۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں 

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دھرنوں اور احتجاج کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے ،بجلی کے نظام کی بہتری کی جانب توجہ دے رہے ہیں اور 2018ءمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے، مستقبل میں اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا تو وہ خیبر پختونخوا میں ہو گا ، خیبر پختونخوا کے عوام کا مقدمہ خود لڑوں گا ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اووربلنگ پر 3میٹر ریڈر اور تین میٹر انسپکٹر ز کو معطل کردیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اووربلنگ میں ملوث افسران کے کیس نیب کو بھجوا دیے ہیں ، اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔