وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورکمانڈر منگلاکی ملاقات ،پوری قوم کوپاک فوج کے شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے:شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورکمانڈر منگلاکی ملاقات ،پوری قوم کوپاک فوج کے شہداءکی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورکمانڈر منگلاکی ملاقات ،پوری قوم کوپاک فوج کے شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کور کمانڈرمنگلاے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں باہمی دلچسبی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پوری قوم کوپاک فوج کے شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر منگلا نے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوںپر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاک فوج نے ضرب عضب کے زریعے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ،پاکستانی فوج نے بہادری اور جرات کی عظیم داستانیں رقم کردیں ہیں ، پوری قوم کوپاک فوج کے شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سول سیکیورٹی اداروں کی تربیت پر بھی فوج کی معاونت کو سراہا۔

توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناﺅں گا:وزیر اعظم
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام کا خیال نہیں۔بعض سیاسی عناصر پھر ترقی کا راستہ روکنے کے درپے ہیں ۔ ایسے عناصر کو عوام نے پہلے مو قع پر مسترد کردیا تھا ،اب با شعور عوام ایسے جھانسے میں نہیں آئیں گیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افرا تفری پھیلانے کی کوعشش قوم سے دشمنی کے مترادف ہے،انتشار کی سیاست کرنے والے زاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

لاہور -