چین کے صوبے شین کون اور پنجاب کے درمیان توانائی ، تعمیرات اور ترقیاتی کاموں کے مزید 3منصوبوں پر اگلے ماہ عملدرآمد ہو جائے گا

چین کے صوبے شین کون اور پنجاب کے درمیان توانائی ، تعمیرات اور ترقیاتی کاموں ...
چین کے صوبے شین کون اور پنجاب کے درمیان توانائی ، تعمیرات اور ترقیاتی کاموں کے مزید 3منصوبوں پر اگلے ماہ عملدرآمد ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)چین کے بڑے صوبے شین کون اور پنجاب کے درمیان توانائی ، تعمیرات اور ترقیاتی کاموں کے مزید 3منصوبوں پر اگلے ماہ عملدرآمد ہو جائے گا اس حوالے سے پاکستان اور چین کے دونوں صوبوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے. اس امر کا انکشاف چین کے صوبے شین کون کی حکومت کے مالیاتی مشیر نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، پاک چین فرینڈ شپ سنٹر میں سی پیک نمائش کے موقع پر پاکستان کی رپورٹنگ ٹیم نعیم مصطفےٰ، کاشف شکیل، مس بوئے اور مس مئے سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صوبائی فنانشل ایڈوائزر نے کہا کہ دونوں صوبوں کے وزراءاعلیٰ نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں اور چینی صوبہ پنجاب میں 12ارب کی سرمایہ کاری کر رہا ہے دونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں صوبوں کے درمیان تجارتی سفارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا ۔

مزید :

لاہور -