نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ون ویلنگ ،آتش بازی کرنے پرکاروائی کا فیصلہ

نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ون ویلنگ ،آتش بازی کرنے ...
نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ون ویلنگ ،آتش بازی کرنے پرکاروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے موقع پر پنجاب پولیس کا سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا،صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ ون ویلنگ، آتش بازی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

عمران خان کو جو بولنا ہے بولتے رہیں،میرا فوکس جلسے پر رہےتو بہتر ہے:وسیم اختر
تفصیلات کے مطابق سی ٹی اوملتان محمد شریف کا کہنا ہے کہ تمام فلائی اوور ز پر پولیس پٹرولنگ کو بڑھایا جائے گا۔والدین نیو ایئر نائٹ پر کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں ،شاپنگ مالز اور پلازوں کے سامنے غلط پار کنگ نہ کی جائے۔ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گل کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پرضلع بھرمیں 200زائد پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ حساس مقامات پر ایلیٹ فورسز کی ٹیمیں گشت کریں گیں ۔
بہاول پور کے ڈی پی او اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا ہے اور ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔تمام مساجد ،پولیس لائنز اورحساس مقامات کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔

مزید :

لاہور -