ایوان صدر کے خصوصی سگریٹوں پر لفظ پاکستان لکھنے بارے قرارداد جمع،سگریٹ کیساتھ لفظ’پاکستان‘بھی سلگتاہے: متن
لاہور (آن لائن)ایوان صدر کے خصوصی سگریٹوں پر لفظ پاکستان لکھنے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ لفظ پاکستان کو دانستہ یانادانستہ جلایا جاتا ہے، لفظ پاکستان کی توقیر کیلئے اسے سگریٹ پر نہ لکھا جائے۔
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کے خاص سگریٹوں پر حکومت پاکستان کی مہر ثبت ہوتی ہے، ایوان صدر کے سگریٹوں پر واضح طور پر لفظ پاکستان دیکھا جا سکتا ہے۔ایوان صدر پاکستان کا اہم اور مقتدر مقام ہے اس کی طرف سے جاری سگریٹ پر ایسا نہیں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سگریٹ کو جب بھی سلگایا جاتا ہے تو دانستہ یا نادانستہ طور پر لفظ پاکستان کو سلگایا جاتا ہے۔ لفظ پاکستان کی توقیر کیلئے اسے سگریٹ پر نہ لکھا جائے۔