ماڈل ایان کی طبیعت ناساز، مسلسل قے ،حکام پریشان

ماڈل ایان کی طبیعت ناساز، مسلسل قے ،حکام پریشان
ماڈل ایان کی طبیعت ناساز، مسلسل قے ،حکام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی ‘ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کے وکیل سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم حکام نے جھوٹا مقدمہ بنایا ہے اور وہ اپنے بھائی کی رقم بیرون ملک لے کر جارہی تھی تاہم عدالت کے جج جسٹس عبدالسمیع نے سرکاری وکیل اور لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور کیس کی سماعت جسٹس عبدالسمیع نے کی تھی۔ سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی موکلہ کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع کر دی گئی ، ایان کے وکلاءکی دو ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان کے کیس میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی۔ ایان علی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں لایا گیا۔ ملزمہ کو سپیشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں ملزموں کے وکلاءنے استدعا کی کہ وہ ایان کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہوں گے جس کے لیے مقدمے کا ریکارڈ بھی لاہور منتقل کر دیا گیا۔ اس لیے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کی جائے تاہم عدالت نے ملزمہ کے وکلاءکی استدعا مسترد کر دی۔ دریں اثنا خوبرو ماڈل ایان علی کی گذشتہ چند دنوں سے ”طبیعت کی خرابی“ سے جیل حکام پریشان ہیں جبکہ قے نہ رکنے پر ایان علی کی پریشانی میں ا ضا فہ ہو رہا ہے۔ سپر ماڈل جیل ہسپتال طبی معائنہ کرانے پر راضی نہیں ہو سکی ہیں من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد ہیں‘ جیل حکام نے حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کی طبیعت قدرے ناساز ہے۔ بات بات پر تر ش چیزیں کھانے کو مانگ رہی ہیں جس سے جیل حکام کی پریشانی بڑھ رہی ہے انہوں نے ایان علی سے جیل ہسپتال میں معائنہ کرانے کی درخواست کی تو ایان علی نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ وہ اپنی مرضی کے میڈیکل سینٹر میں معائنہ کرائیں گی۔ ایان علی کو وقفے وقفے سے الٹیاں بھی آ رہی ہیں جس سے وہ خود بھی پریشان ہیں۔ اس نئی آ فت سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رواں ہفتے اعلیٰ حکام سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس ساری صورتحال سے ایان علی کی جیل میں قید دوسری قیدی خواتین بھی پریشان ہیں کہ آخر کو سپر ماڈل کو کیا ہو گیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہو رہی ہے۔ جیل انتظامیہ بھی تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد خوبرو ماڈل کا کسی مستند ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایان علی حاملہ ہیں،مبشر لقمان نے ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہیں۔ایسے وقت میں انہیں قے آنا ایک غیرمعمولی بات معلوم ہورہی ہے۔

مزید :

لاہور -